جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
22.7 C
Srinagar

24مئی تک کےلئے عدالتی حراست پر تہاڑ جیل منتقل ،محمد یاسین ملک اسپیشل این آئی اے عدالت میں پیش

ایشین میل نیوز ڈیسک

سرینگر/من گھرٹ اور جھوٹے کیس اور لمبی جیلیں ناجائز تسلط اور ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے ہمارے عزم کو توڑ نہیں سکتے۔ہم اپنی آخری سانس تک اپنے وطن کی آزادی کےلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ ان باتوں کا اظہار لبریشن فرنٹ کے علیل و محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک نے آج اسپیشل این آئی اے کورٹ پٹیالہ دہلی سے بھیجے گئے اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ واضح رہے کہ فرنٹ چیئرمین کو آج این آئی اے کی جانب سے اس عدالت میں پیش کیا گیا جس نے یاسین صاحب کو ۴۲ مئی تک کےلئے عدالتی ریمانڈ پر تہاڑ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبریشن فرنٹ جیسی پر امن سیاسی جماعت پر پابندی اور ایسے ہی دوسرے منتقمانہ اور جابرانہ اقدامات اسی سیاسی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں جس کے شکار بھارتی فسطائی حکمران ہوچکے ہیں جن کا واحد مقصد کشمیریوں کو فوجی اور پولیسی جبر سے خوف زدہ کرکے انکی مزاحمت و مقاومت کو ختم کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ بھارت کی تحریک آزادی کے دوران برطانوی سامراج کی جانب سے انڈین نیشنل کانگریس پر ۲۴۹۱ءمیں عائد کی گئی پابندی اور جملہ قیادت کی گرفتاری کو یاد کرتے ہوئے ‘ لبریشن فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ برطانوی سامراج نے بھی وہی کچھ کیا تھا جو آج بھارتی سامراج کشمیریوں کے ساتھ کررہا ہے لیکن تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے اور جس طرح اس جبر کے محض ۵ برس بعد برطانیہ کو بھارت خالی کرنا پڑا تھا جلد بھارت کو بھی جموں کشمیر سے نکل جانا پڑے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img