جمعرات, دسمبر ۱۱, ۲۰۲۵
15.3 C
Srinagar

افغان شہریوں پر بیرون ملک عسکری کارروائیوں میں حصہ لینے کی ممانعت: افغان علما کی قرارداد 

ایشین میل مانیٹرنگ ڈیسک

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی قیادت میں ہونے والے علما کرام کے اجلاس نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کے تحت ’کسی افغان شہری‘ کو بیرونِ ملک عسکری کارروائیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس بدھ کو دارالحکومت کابل میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے درجنوں علما نے شرکت کی۔اس اجلاس میں طالبان حکومت کی سپریم کورٹ کے سربراہ مولوی عبدالحکیم حقانی، اخلاقی پولیس کے سربراہ وزیر محمد خالد حنفی اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر ندا محمد ندیم سمیت دیگر اعلیٰ طالبان حکام نے بھی شرکت کی۔

اس اجلاس کے اختتام پر دو صفحات اور پانچ نکات پر مشتمل ایک قرارداد کی متفقہ منظوری بھی دی گئی۔بی بی سی نے اس قرارداد کی کاپی حاصل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’افغان طالبان کے سپریم لیڈر (ہبت اللہ اخونزادہ) نے کسی بھی افغان شہری کو عسکری سرگرمیوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی ہے اور اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو یہ جائز نہیں ہے۔‘

اس قرارداد میں طالبان کی عبوری حکومت سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک جا کر لڑنے والے افغان
شہریوں کو روکیں۔

بشکریہ:بی بی سی اردو

Popular Categories

spot_imgspot_img