اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

کمل ناتھ نے مودی کو ہدف تنقید بنایا

بھوپال، 17 اپریل : وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے گجرات میں بے موسم بارش اور طوفان سے متاثر لوگوں کو ہر ممکن امداد مہیا کرانے کی کوششوں سے متعلق ٹوئٹ کئے جانے کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے وزیراعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھی اس سے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور وزیراعظم کی دلی ہمدردی صرف گجرات کے لوگوں تک ہی محدود کیوں ہیں؟
مسٹر مودی نے آج صبح اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ گجرات میں بے موسم بارش اور طوفان میں لوگوں کی جانی ومالی نقصان کی خبر سے دکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی مار جھیلنے والے لوگوں کی ہر ممکن مدد پہنچائی جارہی ہے۔
اس کے کچھ دیر بعد مسٹر کمل ناتھ نے اپنے ٹوئٹ میں مسٹرمودی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کے وزیراعظم ہیں نہ کہ گجرات کے۔ مدھیہ پردیش میں بھی بے موسم بارش، طوفان اور بجلی گرنے سے 10 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی لیکن آپ کی دلی ہمدردی صرف گجرات تک ہی محدود کیوں ہے؟
انہوں نے مسٹر مودی کو ہدف تنقیدبناتے ہوئے کہا کہ یقینا آپ کی پارٹی کی حکومت یہاں نہیں ہے لیکن لوگ یہاں بھی بستے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں زبردست بارشوں، حادثوں اور بجلی گرنے جیسے واقعات کی وجہ سے مختلف مقامات سے کم سے کم دس لوگوں کی موت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
یو این آئی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img