اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

ایٹاوہ سفاری اور گورکھپور چڑیا گھر میں شیروں کو لانے کے لئے انتخابی کمیشن نے اجازت دےدی

ایٹاوہ، 17 اپریل : الیکشن کمیشن نے اترپردیش میں زیرتعمیر اشفاق اللہ چڑیا گھر اور ایٹاوہ سفاری پارک کے لئے گجرات سے شیروں کو لانے کی اجازت دے دی ہے۔
ایٹاوہ سفاری پارک کے ڈائرکٹر وی کے سنگھ نے ا س بات کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انتخابی کمیشن سے اجازت ملنے کے بعد ایک مرتبہ پھر جوناگڑھ (گجرات) سے شیروں کو سفاری میں لائے جانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے شیروں کو ایٹاوہ سفاری لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان شیروں کو سڑک کے راستے سے لانے کی تیاری ہورہی ہے اور ا سکے لئے ایک ٹیم وہاں بھیجی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گجرات کے جوناگڑھ سے پانچ مادہ اور تین نر شیروں کو لایا جانا ہے۔ ممکنہ طور سے اگلے ہفتے آٹھ شیروں کو ایٹاوہ سفاری میں لایا جائے گا۔ اترپردیش اور گجرات حکومت میں کافی پہلے ہی اس بات پر رضامندی ہوگئی تھی کہ گجرات سے آٹھ شیر ایٹاوہ سفاری میں بھیجے جائیں گے۔ ان میں سے کچھ شیروں کو گورکھپور میں زیر تعمیر چڑیا گھر میں بھیجے جائیں گے اور باقی شیر ایٹاوہ سفاری میں رہیں گے۔ اس تعلق سے سفاری اور محکمہ جنگلات کے افسران نے گجرات کا دورہ مکمل کرلیا ہے اور شیروں کی نشاندھی بھی کرلی گئی ہے۔
یو این آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img