نئی دہلی، 17 اپریل : وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے مختلف حصوں میں آندھی اور طوفان اور بے موسم کی بارش سے کئی لوگوں کی موت پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔
مسٹر مودی نے بدھ کو ٹوئٹ کیا کہ ’’گجرات کےمختلف حصوں میں آندھی اور طوفان اوربے موسم کی بارش کی وجہ سے کئی لوگ ہلاک ہوگئے جس پر میں دکھی ہوں۔ میری نیک خواہشات غم زدہ اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ انتظامیہ صورت حال پر مسلسل نظر رکھ رہی ہے اور متاثروں کو ہر ممکن امداد دی جارہی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ گجرات، مدھیہ پردیش اور راجستھان سمیت ملک بھر کے کئی حصوں میں آندھی، طوفان، زبردست بارش اور اولے نے زبردست تباہی مچائی۔ ملک کے مختلف حصوں میں اس کی وجہ سے 25 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
کئی جگہوں پر پیڑ گرگئے اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔ فصلوں کو بھی بے موسم بارش اور اولوں کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔
یو این آئی۔