سرینگر/سرینگر پارلیما نی نشست کے چناﺅ عمل سے تین روز قبل ریٹریننگ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے آج متعلقہ آفیسران کی ایک میٹنگ طلب کی جس دوران چناﺅ کے احسن اور پرامن انعقاد کے لئے آفسیران کو اُن کے فرائض اورذمہ داریوں سے روشنا س کرایا گیا ۔میٹنگ میں ای سی آئی نے چناﺅ اوبزروروں کی تعیناتی عمل میں لائی ہے وہ اس موقعہ پر موجود تھے۔ریٹریننگ آفیسر نے آفیسران کو چناﺅ سے متعلق تیاریوں کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی۔اس دوران اے آر اووز،پریذائیڈنگ آفیسر ان ،زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹوں کے علاوہ پولیس اور سی اے پی ایف کی ذمہ داریوں کو بھی اجاگر کیا گیا تاکہ چناﺅ عمل سے متعلق معاملات کو موقعہ پر ہی حل کیاجاسکے۔میٹنگ کے دوران متعلقہ آفیسران نے سوالات وجوابات کی ایک نشست کے دوران اپنے تحفظات کو دور کیا ۔ریٹریننگ آفیسر نے چناﺅ عمل کے سلسلے میں مختلف سطحوں پر کئے جارہے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ا وراس بات کو یقینی بنایا کہ چناﺅ عمل میں کسی قسم کا رخنہ نہ پڑے۔میٹنگ کے دوران مواصلاتی رابطوں اورٹرانسپورٹیشن منصوبوں کو بھی اجاگر کیا گیا جب کہ متعلقہ آفیسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ قریبی تال میل کو قائم رکھے تاکہ چناﺅ کا احسن انعقاد یقینی بن سکے۔اس کے علاوہ میٹنگ کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو لے جانے اورانہیں محفوظ طریقے سے سٹوریج کرنے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے دوران سرینگر ضلع کے 88پولنگ اسٹیشنوں میں ویب کاسٹنگ سہولیات اورسرینگر ضلع میںہی8 خواتین پولنگ اسٹیشنوں کے کام کاج بھی زیر بحث لایا گیا۔ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل جو کہ میٹنگ میں موجود تھے نے ضلع میں ایک پریزنٹیشن کے ذریعے سلامتی اقدامات کی مناسبت سے کئے جارہے اقدامات کو اجاگر کیا۔انہوںنے کہا کہ سرینگر ضلع میں کُل857پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیںجنہیں 23زونوں اور112سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ان کی نگرانی کے لئے زونل ، سیکٹر آفیسرس اورمجسٹریٹوں کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے۔میٹنگ میں آر ٹی او کشمیر ،ایس ایس پی ٹریفک ،اسسٹنٹ ریٹریننگ آفیسران ،مختلف محکموں کے سپر انٹنڈنگ انجینئران ،جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ،جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی ،جنرل منیجر ایس آر ٹی سی اوربی ایس این ایل ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسران گاندربل ،سرینگر وبڈگام ،نوڈل آفیسران،چیف میڈیکل آفیسر سرینگر اورڈپٹی ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔