اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

پاکستان کووزیراعظم مودی کی دھمکی- ’اگرتیسری غلطی کی تولینےکےدینےپڑجائیں گے‘۔

مرادآباد:دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے سبھی سیاسی جماعتوں نے اپنی طاقت جھونک دی ہے۔ اسی کےتحت وزیراعظم نریندرمودی نےاتوارکوعلی گڑھ اورمراد آباد میں ریلی کی۔ مراد آباد کی ریلی کے دوران وزیراعظم مودی نےکہا کہ اب ادھروالوں کوبھی سمجھ آگیا ہےکہ اگر تیسری غلطی کی تولینے کے دینے پڑجائیں گے۔انہوں نےکہا کہ آج پوری دنیا ہندوستان کے ساتھ کھڑی ہےاورپاکستان کےاپنوں نےبھی اس کا ساتھ چھوڑدیا۔ انہوں نےمراد آباد کی ریلی میں تین طلاق کا مدعا بھی اٹھایا۔ مودی نےکہا ’ہماری مسلم بہنیں تین طلاق جیسےظلم کوسہنےکےلئےمجبورہیں۔ میں انہیں پھریقین دلاتا ہوں کہ 23 مئی کوپھرایک بارمودی حکومت بننے کے بعد تین طلاق پربنا سخت قانون پارلیمنٹ میں پھرسے لیا جائےگا‘۔پاکستان کووزیراعظم مودی کی دھمکی- ’اگرتیسری غلطی کی تولینےکےدینےپڑجائیں گے‘۔وزیراعظم مودی نےسماجوادی پارٹی – بہوجن سماج پارٹی پرحملہ کرتےہوئےکہا ’اصل میں بحران وجود کا تھا، اس لئے پہلےکی تمام غلطیاں پیچھے چھوٹ گئیں اورنعرہ بنایا ’میرا بھی معاف – تمہارا بھی معاف ورنہ ہوجائیں گےدونوں صاف‘۔ لیکن عوام ان کومعاف نہیں کرے گی۔ نصف نصف والوں کوعوام پورا صاف کردے گی اورایک بارپھربی جے پی کومکمل اکثریت دے گی‘۔انہوں نے کہا کہ ’سیاست کیا کیا نہ کرائے۔ آج ہاتھی سائیکل پرسوارہے اورنشانے پرچوکیدار ہے‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا مہاملاوٹ کے ایک اورامیدوارہیں، جن کو بابا صاحب کی مورتی کو مالا پہنانا منظور نہیں ہے، لیکن بہن جی ان کے لئے ووٹ مانگ رہی ہیں۔ وہیں ببوا وہ دن بھول گئے، جب بہن جی نیتا جی کو پاگل خانے بھجوانے کا مشورہ دیا کرتی تھیں‘۔ نریندرمودی نے اپوزیشن پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے توایسے لوگوں کو میدان میں اتارا ہے، جن کو وندے ماترم سے بھی پرہیزہے۔ جو وندے ماترم کا احترام نہیں کرسکتا، وہ ماں بھارتی کا احترام کیا کرے گا؟ ان کی سوچ صرف ایک ہی ہے ’مودی کو گالی دو، زوروشورسے گالی دو، جتنی گالیاں دے سکتے ہیں اتنی دو‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img