جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

مرکز بالاکوٹ جیسے دوسرے حملے کے لئے زمین ہموار کررہی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر۔پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کہ پاکستان نے اگر دوسری غلطی کی تو اس کو لینے کے دینے پڑجائیں گے، کے حوالے سے کہا ہے کہ مرکز بالا کوٹ کے طرز کے دوسرے حملے کے لئے زمین ہموار کررہی ہے۔بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اترپردیش کے شہر مراد آباد میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ‘اُدھر والوں (پاکستان) کو بھی سمجھ میں آ گیا ہے کہ اگر تیسری غلطی کی تو لینے کے دینے پڑیں گے۔محبوبہ مفتی نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘ایسا لگتا ہے کہ انتخابات کو جیتنے کی آرزو میں فوجی جوانوں کی قربانیوں کے غلط استعمال اور رائے دہندگان کو منقسم کرنے سے بی جے پی کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ اب وہ قومی سیکورٹی کو ڈھال بناکر خوف کا ماحول تیار کرکے بالاکوٹ جیسے حملے کے لئے زمین ہموار کررہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img