بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

بارہمولہ میں سڑک حادثہ ،10پولیس اہلکار زخمی

ایشین میل نیوز ڈیسک

 

بارہمولہ : شمالی ضلع بارہمولہ میں جمعہ کی علی الصبح الیکشن ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے اس میں سوار10اہلکار شدید زخمی ہوئے ،جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق ایک پریویٹ گاڑی ،جوکہ الیکشن ڈیوٹی پر تھی ،ڈنگی وچہ سے سرینگر کی طرف جارہی تھی ،اچانک ڈرائیور کی قابو سے باہر ہوئی اور تارکپورہ رفیع آباد کے مقام پر سڑک پر پلٹ گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق جمعہ کی صبح ہلکی ہلکی بارش ہورہی تھی ،جسکی وجہ سے روڑ پر پھسلن پیدا ہوگئی تھی اور تیز رفتاری کے باعث مذکورہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور پلٹ گئی ۔

اطلاعات کے مطابق اس گاڑی میں سوار پولیس کے 10اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں ضلع اسپتال بارہمولہ میں علاج ومعالجہ کی خاطر داخل کیا گیا ۔زخمی اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل بوپال ،کانسٹیبل روی کمار ،کانسٹیبل انل کمار ،کانسٹیبل محمد شفیع ،کانسٹیبل وشال کمار ،کانسٹیبل آصف یوسف ،کانسٹیبل سید تنویر ،کانسٹیبل معراج الدین اور کانسٹیبل طارق احمدشامل ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img