جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

بارہمولہ میں 14سالہ لڑکے کی پُراسرار حالت میں نعش برآمد

علاقے میں کہرام ،موت کی وجہ جاننے کےلئے تحقیقات شروع:پولیس

ایشین میل نیوز ڈیسک

بارہمولہ:شمالی قصبہ بارہمولہ میں جمعہ کی علی الصبح اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب یہاں 14سالہ لڑکے کی پُراسرار حالت میں نعش برآمد ہوئی ۔خبر رساں ادارے جی این ایس کے مطابق مہلوک لڑکے کی شناخت مبشر احمد ڈار عرف (چھوٹو) ولد محمد اشرف ڈار کے بطور ہوئی ۔

رپورٹس کے مطابق اولڈ بارہمولہ کے غنی حمام علاقے میں بعض لوگوں نے مذکورہ معصوم کی نعش دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا ۔اطلاع ملتے ہی بارہمولہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔

ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکی اطلاع اُنہیں مقامی لوگوں کی طرف سے ملی ۔ان کا کہناتھا کہ پولیس کی ٹیم جائے مقام پر پہنچ گئی اور موت کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات شروع کردی ۔

(جی این ایس )

Popular Categories

spot_imgspot_img