منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.9 C
Srinagar

کوئٹہ میں دھماکے سے 14 افراد جاں بحق

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی ائی جی) رزاق چیمہ نے 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق 8 افراد ہزارہ برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں (فرنٹیئر کور) ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دھماکا صبح سویرے ہوا اور کافی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی تاہم دھماکے کی نوعیت کا اندازہ ابھی نہیں لگایا گیا۔

دھماکے کے بعد پر پولیس، سیکیورٹی اہلکار اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو خالی کروا کر لوگوں کی آمدو رفت پر پابندی لگادی گئی جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو جائے وقوع سے قریب بولان میڈیکل کملیکس منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔

خیال رہے کہ کوئٹہ کا علاقہ ہزار گنجی اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ دھماکوں کی زد میں رہ چکا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img