جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
2.5 C
Srinagar

وٹس ایپ پر نہال چند کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج

سری گنگا نگر، 10 اپریل :  راجستھان کے سری گنگا نگر لوک سبھا حلقے سے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کے طور پر لگاتار ساتویں بار انتخاب لڑرہے سابق مرکزی وزیر نہال چند میگھوال کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے سلسلے میں معاملہ درج کرایا گیا ہے۔
مسٹر میگھوال کے خلاف چلائی جارہی اس مہم کو روکنے کے لئے بی جے پی کی ’’لوسبھا الیکشن کمپئن کمیٹی‘‘ کے رکن وشال سیتیا نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ذریعہ کوتوالی میں انفارمیشن اور ٹیکنالوجی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔
پولیس کے مطابق اس معاملے کی جانچ کوتوال ہنومان بشنوئی کررہے ہیں۔ مسٹر نہال چند کے حامیوں نے الزام لگایا ہے کہ وٹس ایپ اور فیس بک پر مہم چلاکر نہال چند پر توہین آمیز تبصرے کئے جارہے ہیں۔
یو این آئی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img