۱۔ امیت شاہ ایک بڑی جنگ کےلئے تیار رہیں / محبوبہ مفتی
٭ دور اقتدار میں زبان کی یہ ”مٹھاس “کہاں تھی؟
۲۔ اسرائیلی پالیسی کشمیر کو فلسطین میں تبدیل کرے گی /شاہ فیصل
٭ اسی لئے آپ میدان میں کودے ہیں ۔
۳۔ کانگریس کا انتخابی منشورڈھکوسلہ /نریندر مودی
٭ اور بی جے پی کا منشور کیا ہے ؟
۴۔ ریاستی حکومت نے خصوصی پوزیشن کا مطالبہ نہیں کیا تھا /کرن سنگھ
٭ لہٰذا دی ہوئی چیز واپس لینا غیرت کے خلاف ہے۔
۵۔ وزیر اعظم عہدہ کی بحالی کا سوال ہی نہیں /امیت شاہ
٭ آپ نے کئی اور معاملات کے حوالے سے یہی سوال پیدا کیا تھا ؟
۶۔ 1975 میں شیخ محمد عبداللہ نے وزیر اعلیٰ کا عہدہ کیوں قبول کیا /پی ڈی پی
٭ کیونکہ اس وقت کرسی حاصل کرنے کی مجبوری تھی۔
۷۔ شہری ہلاکتیں نا قابل برداشت /آزاد
٭ کاش اپنے دور اقتدار میں یہ بیان دیا ہوتا۔
۸۔ این سی اور پی ڈی پی دھوکہ دے رہی ہیں/ عمران انصاری
٭ آپ کو اپنے بارے میں کیا خیال ہے؟
۹۔ 1953ئ کی پوزیشن ہماری منزل ہے/ڈاکٹر فاروق
٭ منزل دور ہے جانا ضرور ہے۔اٹانومی بھول گئے؟
۰۱۔ ووٹران کو بہتر ماحول فراہم ہوگا/دلباغ سنگھ
٭ یعنی ہر ووٹر کے ساتھ دو دو سپاہی ہونگے۔