رپورٹ کے مطابق دلباغ سنگھ نے کہا کہ دیگر قیدیوں نے جیل حکام کے ساتھ پرتشدد حرکتیں کیں اور جیل کے اندر ایک جگہ پر آگ بھی لگادی ،فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ جائے موقعے پر موجود ہے اور آگ بجھانے کا کام انجام دے رہا ہے۔
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق سینٹرل جیل سرینگر میں اُس وقت پُرتشدد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے جب جیل کے اندر یہ افواہ پھیلی کہ بعض قیدویوں کو وادی سے باہر منتقل کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق احتجاجی قیدیوں نے عارضی جائے پناہ کو نظر آتش کیا۔ جیل کے اندر پھوٹ پڑے پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے اضافی اہلکاروں کی تعیناتی جیل کے باہر تعینات کردی گئی ہے ،تاہم صورتحال کشیدہ ہے ،لیکن قابو میں ہے۔
دریں اثنا جیل کے باہر انتظامیہ نے لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کی ہے ۔یاد رہے کہ سینٹرل جیل سرینگر ،شہرخاص کے رعناواری پولیس تھانہ حدود میں آتا ہے۔