ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

ماؤنوازوں کا حملہ ، بی ایس ایف کے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار ہلاک

(یو این آئی)

جگدل پور::: چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیر میں آج پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہونے والی مڈبھیڑ میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کےاے ایس آئی پی رام کرشنن سمیت چار جوان شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پرتاپ پور تھانے سے بی ایس ایف اور ضلع پولیس کی مشترکہ ٹکڑی گشت کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ گاؤں موہلا کے پاس داؤں لگائے نکسلیوں نے پولیس پر گولی باری شروع کر دی۔ جوابی کاروائی میں پولیس نے بھی فوراً مورچہ سنبھالا۔ تقریباً ایک گھنٹے کی مڈبھیڑ کے بعد بالآخر ماؤنواز گھنے جنگل اور پہاڑ کی آڑ لے کر بھاگ گئے۔

کانکیرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ایل دھرو نے چار جوانوں کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں گشت بڑھا دی گئی۔ حملہ آور ماؤنوازوں کی تلاش میں پولیس پارٹیاں روانہ کی گئیں ہیں۔

کانکیر لوک سبھا علاقے میں دوسرے مرحلے کے تحت 18 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ ماؤنوازوں نے کچھ روز قبل پرچے پھینکے تھے جس میں کہا گیا ہے کہ عوام الیکشن کا بائیکاٹ کریں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img