معراج العالم ﷺ کی تقریب سعید،حضرت بل میں ہوگی بڑی تقریب

معراج العالم ﷺ کی تقریب سعید،حضرت بل میں ہوگی بڑی تقریب

ایشین میل نیوز

سری نگر/معراج العالم ﷺکی تقریبات کے سلسلے میں صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان نے آثار شریف حضرت بل کا دورہ کیا اور وہاں زیارت پر حاضری دی۔اُنہوں نے اس موقعہ پر وادی کے لوگوں کے امن ، خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔معراج العالم کی تقریبات وادی بھر میں 3،4 اپریل کی رات کو منعقد ہوں گی جس میں درود خوانی کے علاوہ لوگ عبادت و ریاضت میں مشغول رہیں گے ۔

اس موقعہ پر جمعرات ،جمعتہ المبارک اور آنے والے جمعہ کو بھی موئے مقدس ﷺ کی زیارت سے لوگ فیض یاب ہوں گے ۔ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال ، صحت عامہ اور تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر ، خوراک و رسدات ،محکمہ صحت کے ناظم ،جی ایم جے کے ایس آر ٹی سی ، جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی کے علاوہ صوبائی انتظامیہ ، وقف بورڈ و دیگر متعلقہ افسران صوبائی کمشنر کے ہمراہ تھے۔اسی دوران معراج النبی ﷺکے سلسلے میں روایتی اور دینی تقریبات کی مناسبت سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

اس حوالے سے منی سیکریٹریٹ کولگام میں آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ترقیاتی کمشنر شمیم احمد وانی کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں اے ڈی سی کولگام،اے سی آر،سی پی او،اے آر ٹی اورتحصیلدارون کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع میں ایام متبرکہ کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموں کو عقیدتمندوں کے لئے بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اُدھرترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر کی صدارت میںمنعقدہ ایک میٹنگ میں معراج العالم کﷺی تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے کی جارہی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔

ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموںکو صارفین کے لئے بنیادی سہولیات کی دستیابی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموں کو صارفین کے لئے بنیادی سہولیات کی دستیابی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے زیارت گاہوں اوراہم مساجد کے گردونواح میں صفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے پر بھی زوردیا۔

ضلع پلوامہ میں معراج العالم کی تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے ترقیاتی کمشنر سید عابد رشید شاہ نے مختلف محکموں کے آفیسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔جس دوان انہوںنے مقدس تقریبات کی مناسبت سے عقیدتمندوں کے لئے بجلی،پانی،ٹرانسپورٹ اورطبی سہولیات کے علاوہ دیگر اقدامات کو حتمی شکل دینے پر زوردیا۔اس موقعہ پر انہوںنے ضلع کی اہم مساجد اوردرگاہوں وزیارت گاہوں کے گردونواح میں صفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے ہیلپ لائین کاقیام بھی عمل میںلایا گیا۔

لوگ اپنی شکایات یا معاملات کے سلسلے میں موبائیل فون نمبرات9797739309,7006259716پررابطہ قائم کرسکتے ہیں۔دریںاثنا¿ بارہمولہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر جی این ایتو کی صدارت میں آج ضلع آفیسران کی ایک میٹنگ میں معراج العالم کی تقریبات کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔اس موقعہ پر زائرین کے لئے بجلی،پینے کے پانی،صفائی ستھرائی ،ٹرانسپورٹ ،پارکنگ سہولیات اور دیگر لازمی خدمات کی دستیابی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے ضلع کی جامع مساجد اوردیگر زیارت گاہوں میں عقیدتمندوں کے لئے بہتر سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے آفیسران کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا ۔بعد میں ترقیاتی کمشنر نے کئی آفیسران کے ہمراہ درگاہ عالیہ بارہمولہ،جانباز ولیؒ اوردیگر زیارت گاہون کا دورہ کرکے وہاں معراج العالم کے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں کاجائزہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.