جمعرات, ستمبر ۱۱, ۲۰۲۵
17 C
Srinagar
ہوم بلاگ صفحہ 1802

پلوامہ جھڑپ اپ ڈیٹ، جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت مکمل

پلوامہ،،،،،،جنوبی ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ میں سوموار کی صبح معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کی شناخت مکمل ہوگئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق جو جنگجوئوں سوموار کی صبح پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں جاں بحق ہوگئے ،اُنکی شناخت ہوگئی ہے۔  

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق جنگجوئوں میں توصیف احمد ایتو ساکنہ گڈ بگ پلوامہ، ظفر احمد پال ساکنہ ڈانگر پورہ ،مولو شوپیان،عاقب احمد کمار ساکنہ ہیلو شوپیان اور محمد شفیع بٹ ساکنہ سیدھو شوپیان شامل ہیں۔

ضلعے میں احتجاجی مظاہروں کے خد شات کے پیش نظر موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی گئیں۔

جیش محمد کا مبینہ جنگجو گرفتار، 2 لاکھ کا تھا انعام،دہلی پولیس کا دعویٰ

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے عسکری تنظیم جیش محمد کے ایک مبینہ جنگجو کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس اسپیشل سیل کے پولیس کمشنر سنجیو یادو نے پیر کو بتایا کہ گرفتار جنگجو کی شناخت فیاض احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ کا رہنے والا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کو سرینگر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

یادو نے مزید  بتایا کہ دہلی پولیس نے اس کی گرفتاری پر دو لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا۔ اس کی تلاش 2015 سے تھی۔ ایک معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ نے اس کے خلاف غیرضمانتي وارنٹ جاری کر رکھا تھا۔

راہل گاندھی نے لوک سبھا سیٹوں کے لئے اتحاد سے انکار کردیا: کجریوال

نئی دہلی، یکم اپریل  : دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے پیر کو کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے عام آدمی پارٹی (آپ) کے ساتھ اتحاد سے انکار کر دیا۔ مسٹر کجریوال نے میڈیا سے کہا’’ حال ہی میں دہلی میں ’آپ‘ اور کانگریس کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کے لئے مسٹر گاندھی سے ملاقات کی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا‘‘۔
دہلی کانگریس صدر شیلا دیکشت نے اتوار کو کہا تھا کہ ’آپ‘ کے ساتھ اتحاد پر جلد ہی رسمی طور پر آخری فیصلہ بتا دیا جائے گا۔ ذرائع نے تاہم اشارہ دے دیا تھا کہ’آپ‘ سے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
دہلی کی ساتوں سیٹوں پر فی الحال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا قبضہ ہے۔ دہلی میں 12 مئی کو پولنگ ہو گی ۔
مسٹر کجریوال کے اس بیان کے بعد ان کے قریب ترین ساتھی رہے کمار وشواس نے ٹوئٹر پر طنز کیا-’’ہی رفیوزڈ، وہاٹ اے کال‘‘۔ انہوں نے اپنے شاعرانہ انداز میں مزید کہا ’’تم نکلے تھے لینے سوراج سورج کی سرخ گواہی میں، پر آج سوئم ٹمٹما رہے جگنو کی نوکر شاہی میں …. ۔‘‘
یو این آئی

مغربی بنگال، اڈیشہ اور شمال مشرق میں بی جے پی کی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا: امت شاہ مغربی بنگال کی سیاست پر بی جے پی صدر نے کہا کہ ’ ریاست میں ہم 42 میں سے 23 سیٹوں پر جیت درج کریں گے‘۔

نیٹ ورک 18 کے ’ نیوز 18 ایجنڈا انڈیا‘ پروگرام میں اتوار کو بی جے پی صدر امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی مغربی بنگال، اڈیشہ اور شمال مشرق کی ریاستوں میں زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اسے واضح اکثریت ملے گی۔ سی این این۔ نیوز 18 کے گروپ ایڈیٹر راہل جوشی کے ساتھ بات چیت میں امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی ان ریاستوں میں 35-40 سیٹیں جیتنے جا رہی ہے۔

مغربی بنگال کی سیاست پر بی جے پی صدر نے کہا کہ ’ ریاست میں ہم 42 میں سے 23 سیٹوں پر جیت درج کریں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی تاناشاہی سے عوام پریشان ہیں۔ وہاں بی جے پی کی مقبولیت بڑھی ہے۔ خیال رہے کہ بی جے پی مغربی بنگال پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں اسے ریاست کی 42 سیٹوں میں سے صرف دو سیٹیں ہی ملی تھیں۔

شاہ نے کہا کہ شمال مشرق میں بی جے پی 20-21 سیٹیں جیتے گی۔ یہ پوچھے جانے پر ہ شہریت ترمیمی بل سے کیا بی جے پی کے امکانات پر اثر پڑے گا، انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ شمال مشرق میں ہماری سیٹوں میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ بی جے پی نے 2014 میں ان ریاستوں سے 8 سیٹیں جیتی تھیں۔

امت شاہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بی جے پی اڈیشہ میں نہ صرف یہ کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی بلکہ ریاست میں وہ اگلی حکومت بھی بنائے گی۔ اڈیشہ میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرائے جا رہے ہیں۔

عام انتخابات 2019: امام بخاری بولے۔ نہیں کریں گے کوئی اعلان، مسلمان خود لیں فیصلہ گزشتہ کچھ وقت سے امام احمد بخاری نے چپی سادھی ہوئی ہے۔ خاص طور سے سیاسی بیان بازی اور کچھ چنندہ واقعات پر کچھ وقت سے ان کا کوئی بیان پڑھا اور سنا نہیں گیا ہے

عام انتخابات ہوں یا اسمبلی انتخابات، ابھی تک دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام انتخابات میں اپنا اہم رول نبھاتے رہے ہیں۔ انتخابات کے دوران ملک کے رائے دہندگان ہی نہیں، سیاسی پارٹیوں کی نگاہیں بھی ان کے ایک اعلان پر ٹکی رہتی ہیں۔ لیکن اس بار عام انتخابات 2019 کے پہلے مرحلہ کی انتخابی مہم شروع ہوتے ہی شاہی امام سید احمد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس بار انتخابات میں کوئی سیاسی اعلان نہیں کریں گے۔

فون پر نیوز 18 کے ساتھ خاص بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ’’ اس لوک سبھا الیکشن میں میں کوئی اعلان نہیں کروں گا۔ کسی بھی پارٹی کے حق میں یا مخالفت میں کوئی اعلان نہیں کیا جائے گا۔ میں چاہتا ہوں کہ اس بار عوام خود فیصلہ لیں۔ وہ خود سوچیں کہ کون ان کے لئے صحیح ہے اور کون غلط ۔ کسے ووٹ دینا ہے اور کسے نہیں دینا ہے‘‘۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے امام احمد بخاری نے چپی سادھی ہوئی ہے۔ خاص طور سے سیاسی بیان بازی اور کچھ چنندہ واقعات پر کچھ وقت سے ان کا کوئی بیان پڑھا اور سنا نہیں گیا ہے۔ کیا سیاسی پارٹیاں ان سے رابطہ کر رہی ہیں، اس سوال پر امام بخاری نے کہا ’’ صرف سیاسی پارٹی ہی نہیں اور بھی بہت سارے لوگوں کے فون آئے۔ لیکن میرا فیصلہ ایک ہی ہے۔ کیونکہ کچھ لوگ ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ میں کچھ بولوں‘‘۔

پیرو:بس میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک،12زخمی

لیما،یکم اپریل : پیرو کے دارالحکومت لیما میں اتوار کی رات ایک بس میں آگ لگنے سے کم از کم 20 افراد کی موت ہو گئی اورتقریباً 12 افراد جھلس گئے۔
مقامی میڈیا نے اس آتشزدگی کی پیر کو اطلا ع دی۔
ذرائع کے مطابق مسافروں سے بھری بس لیما سے چكليو جا رہی تھی اور اسی دوران بس کے اندر آگ لگی گئی جس میں 20 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اورتقریباً 12 افراد جھلس گئے۔
آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل پایا ہے۔ آتشزدگی کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
یو این آئی

روس ایئر لائنز ایس -7 کی شریک مالکن کی طیارہ حادثہ میں موت

ماسکو،یکم اپریل :  روس کی ایئر لائنز ایس -7 کی شریک مالکن نتاليہ فلیوا کی اتوار کو وسطی جرمنی میں ایک طیارہ حادثے میں موت ہو گئی. کمپنی کے ذرائع نے اسپوتنك کو اس بات کی اطلاع دی۔جرمنی کے اخبار’ بلڈ ‘کی رپورٹ کے مطابق چھ سیٹوں والا ہلکا طیارہ ایغول باخ میں اتوار کو دوپہر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔
ذرائع نے کہا’’نتالیہ اور ان کے والد کی اس حادثے میں موت ہو گئی۔ دونوں علاج کے لئے جرمنی جا رہے تھے‘‘۔تاہم ذرائع نےایس -7 کے ڈائرکٹر جنرل ولادیسلیو و کے طیارے میں ہونے کی خبر وں کی تردید کی ہے۔
سپوتنك کے ذرائع نے کہا کہ طیارے میں پائلٹ سمیت تین افراد سوار تھے جو روس کے شہری تھے۔
انہوں نے کہا’’31 مارچ 2019 کو ایس -7 کی شریک مالكن نتالیہ فلیوا کا ہوائی جہاز جب ایغول باخ ہوائی اڈے پر اترنے والا تھا تب ہی حادثے کا شکار ہو گیا ۔ حادثہ کے وقت ان کی 55 سال تھی۔ حادثے کے اسباب کے بارے میں ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے‘‘۔
ہوائی جہاز کمپنی نے کہا کہ اس حادثے کی تحقیقات بین الاقوامی کمیشن اور روسي فضائی سیکورٹی کے افسران کریں گے۔
اسپوتنک

انقرہ میئر کے عہدے کے انتخابات میں اپوزیشن امیدوار نے برتری حاصل کی

انقرہ، یکم اپریل :  ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے میئر کے عہدے کے انتخابات میں اہم اپوزیشن پارٹی ریپبلکن پپلس پارٹی (سی ایچ پی) کے امیدوار نے ابتدائی برتری حاصل کر لی ہے۔
ترکی میں اتوار کو 30 میٹرو پولیٹن اور صوبے کے کئی دارالحکومتوں کے میئر کے عہدے کا انتخاب ہوا تھا جس میں سبھی کی نگاہ اقتصادی ہب کہے جانے والے شہر استنبول پر ہے۔
سی ایچ پی سیکولر پارٹی کے منصور ياوس 49.5 فیصد ووٹ کے ساتھ اپنے قریبی حریف صدر رجب طیب اردغان کی پارٹی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کے میہمت اوجاسیكي سے آگے چل رہے ہیں۔ ایناڈولو نیوز ایجنسی کے مطابق 55 فیصد گنتی کے بعد مسٹر اوجاسیكي کو 47.9 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
ترکی کے بڑے شہر استنبول میں اے کے پی کے امیدوار بنالي يلدرم 75 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد برتری بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے 50.3 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ سی ایچ پی کے امیدوار ایكریم اماموگلو 47.1 فیصد ووٹ حاصل کر کے ان سے پیچھے چل رہے ہیں۔
اسپوتنک

طوفان کی وجہ سے دو بچوں کی موت، 18 زخمی

بیجنگ،یکم اپریل  :  چین کے وسط ی صوبہ هنام میں اتوار کو آئے طوفان کی وجہ سے دو بچوں کی موت ہو گئی اور دیگر 20 افراد زخمی ہو گئے. زخمیوں میں 18 بچے اور دو بالغ ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے اس کی اطلاع دی۔
محکمہ ڈیزاسٹر کے مطابق طوفان اتوار کی شام تین بجے شناگيك شہر کے یوچینگ صوبے میں آیا۔
زخمیوں میں ایک بچہ شدید طورسے زخمی ہے جبکہ 17 بچے اور دو بڑوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جن کااسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
ژنہوا

پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

اسلام آباد،یکم اپریل  : پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر سے نو ماہ میں اعلی پیمانہ پر چھ روپے فی لیٹر کا بھاری بھرکم اضافہ کیا گیاہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اچھال اور ملکی کرنسی میں کمی کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے پڑے ہیں. تیل اور گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے جو سفارش کی تھی اس کے مقابلے میں دام تقریبا نصف بڑھائے گئے ہیں. وزارت کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے دام چھ روپے فی لیٹر بڑھ کر بالترتیب 98.89 اور 117.43 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئے۔ مٹی کا تیل اور ہلکا ڈیزل تین تین روپے بڑھ کر بالترتیب 89.31 روپے اور 80.54 روپے فی لیٹر ہو گئے. پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کےیہ دام جولائی 18 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
یو این آئی،