مغربی بنگال، اڈیشہ اور شمال مشرق میں بی جے پی کی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا: امت شاہ مغربی بنگال کی سیاست پر بی جے پی صدر نے کہا کہ ’ ریاست میں ہم 42 میں سے 23 سیٹوں پر جیت درج کریں گے‘۔

مغربی بنگال، اڈیشہ اور شمال مشرق میں بی جے پی کی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا: امت شاہ مغربی بنگال کی سیاست پر بی جے پی صدر نے کہا کہ ’ ریاست میں ہم 42 میں سے 23 سیٹوں پر جیت درج کریں گے‘۔

نیٹ ورک 18 کے ’ نیوز 18 ایجنڈا انڈیا‘ پروگرام میں اتوار کو بی جے پی صدر امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی مغربی بنگال، اڈیشہ اور شمال مشرق کی ریاستوں میں زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اسے واضح اکثریت ملے گی۔ سی این این۔ نیوز 18 کے گروپ ایڈیٹر راہل جوشی کے ساتھ بات چیت میں امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی ان ریاستوں میں 35-40 سیٹیں جیتنے جا رہی ہے۔

مغربی بنگال کی سیاست پر بی جے پی صدر نے کہا کہ ’ ریاست میں ہم 42 میں سے 23 سیٹوں پر جیت درج کریں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی تاناشاہی سے عوام پریشان ہیں۔ وہاں بی جے پی کی مقبولیت بڑھی ہے۔ خیال رہے کہ بی جے پی مغربی بنگال پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں اسے ریاست کی 42 سیٹوں میں سے صرف دو سیٹیں ہی ملی تھیں۔

شاہ نے کہا کہ شمال مشرق میں بی جے پی 20-21 سیٹیں جیتے گی۔ یہ پوچھے جانے پر ہ شہریت ترمیمی بل سے کیا بی جے پی کے امکانات پر اثر پڑے گا، انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ شمال مشرق میں ہماری سیٹوں میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ بی جے پی نے 2014 میں ان ریاستوں سے 8 سیٹیں جیتی تھیں۔

امت شاہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بی جے پی اڈیشہ میں نہ صرف یہ کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی بلکہ ریاست میں وہ اگلی حکومت بھی بنائے گی۔ اڈیشہ میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرائے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.