جمعہ, ستمبر 11, 2026
30 C
Srinagar

دہشت گردی کے متاثرین کے اہلِ خانہ کے لیے سینٹرل پول کے تحت 4 ایم بی بی ایس نشستیں مختص، جے کے بوپی  نے درخواستیں طلب کر لیں

سری نگر، 11 ستمبر: جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشنز (بو او پی ای ای) نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے دہشت گردی کے متاثرین کے شریکِ حیات اور بچوں کے لیے سینٹرل پول سے ایم بی بی ایس نشستوں کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں آف لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر چار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ ان میں ایک نشست A.N. Magadh Medical College، گیا، بہار، ایک نشست Grant Medical College، ممبئی، مہاراشٹرا اور دو نشستیں Pt. JNM Medical College، رائے پور، چھتیس گڑھ میں مختص ہیں۔

امیدوار کا جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے اور وہ دہشت گردی کے باعث جاں بحق یا معذور ہونے والے شہری متاثرہ شخص کا شریکِ حیات یا بچہ ہونا چاہیے۔ داخلے کے وقت امیدوار کی عمر کم از کم 17 سال ہونی چاہیے یا داخلے کے سال 31 دسمبر تک 17 سال کی عمر مکمل کرنی ہوگی۔

این ایم سی کے ضوابط کے مطابق امیدوار کا فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی/بائیوٹیکنالوجی اور انگریزی میں الگ الگ کامیاب ہونا ضروری ہے، جبکہ پی سی بی میں متعلقہ غیر محفوظ ( الگ امتحان منعقد نہیں کیا جا رہا۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ صرف درخواست جمع کرانے سے انتخاب کا کوئی حق حاصل نہیں ہوگا؛ انتخاب متعلقہ وزارت کی جانب سے مقررہ قواعد کے مطابق کیا جائے گا۔ سینٹرل پول کی MBBS نشستوںUnreserved) اور محفوظ (Reserved) زمروں کے لیے مقررہ کم از کم نمبر حاصل کرنا بھی لازمی ہے۔ اس کے علاوہ NEET UG 2026 میں مقررہ پرسنٹائل حاصل کرنا ہوگا۔

انتخاب NTA کی جانب سے منعقد NEET UG 2026 میں حاصل کردہ رینک کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ وزارتِ داخلہ (MHA) کی جانب سے اس مقصد کے لیے کوئی الگ امتحان منعقد نہیں کیا جا رہا۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ صرف درخواست جمع کرانے سے انتخاب کا کوئی حق حاصل نہیں ہوگا؛ انتخاب متعلقہ وزارت کی جانب سے مقررہ قواعد کے مطابق کیا جائے گا۔ سینٹرل پول کی MBBS نشستوں پر جموں و کشمیر کی ریزرویشن پالیسی نافذ ہوگی۔

ترجیحی بنیاد پر سب سے پہلے ان بچوں کو ترجیح دی جائے گی جن کے دونوں والدین دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے ہوں۔ اس کے بعد ان خاندانوں کے بچوں کو ترجیح دی جائے گی جن کا واحد کفیل دہشت گردوں کے ہاتھوں مارا گیا ہو۔ اس کے بعد دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مستقل معذوری اور شدید چوٹ کا شکار متاثرین کے بچوں کو ترجیح دی جائے گی۔ Priority-I یا Priority-II کے تحت یہ فائدہ ایک خاندان کے صرف ایک بچے تک محدود ہوگا۔

ضروری دستاویزات میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، NEET اسکور کارڈ، 10+2 مارکس کارڈ، تاریخِ پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور اگر قابلِ اطلاق ہو، کیٹیگری سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ درخواست گزاروں کو FIR، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور یہ حلف نامہ بھی جمع کرانا ہوگا کہ خاندان کے کسی دوسرے فرد نے اس زمرے کے تحت پہلے کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا۔ Priority-II کے لیے یہ سرٹیفکیٹ بھی درکار ہوگا کہ متوفی خاندان کا واحد کفیل تھا۔ یہ سرٹیفکیٹ متعلقہ SHO اور اسپتال کی جانب سے جاری کیا جائے گا، جس پر متعلقہ SSP اور تحصیلدار کی توثیق اور محکمہ داخلہ کے انتظامی سیکریٹری کی تصدیق ضروری ہوگی۔

Priority-III کے لیے چوٹ کی نوعیت اور معذوری کا سرٹیفکیٹ درکار ہوگا، جس کی تصدیق ریاستی پولیس یا محکمہ داخلہ کی جانب سے کی گئی ہو۔

درخواستیں دو نقول میں ذاتی طور پر BOPEE کے جموں یا سری نگر دفاتر میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر، شام 4 بجے تک ہے۔

جی این ایس

Popular Categories

spot_imgspot_img