جمعرات, ستمبر 10, 2026
29.4 C
Srinagar

بڈگام میں تیندوے کے حملے میں 16 بھیڑیں ہلاک، 17 زخمی

بڈگام، 10 ستمبر: ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک تیندوے کے ریوڑ پر حملے کے نتیجے میں 16 بھیڑیں ہلاک جبکہ مزید 17 زخمی ہوگئیں۔

ریوڑ کے مالک امتیاز احمد چوپان نے بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی بھیڑوں پر تیندوے نے حملہ کیا، تاہم حملہ آور جانور کی شناخت کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رات کے دوران جانور چاڈورہ کے بڈی پورہ گاؤں میں قائم مویشیوں کے باڑے میں داخل ہوا اور ریوڑ پر حملہ کردیا۔

انہوں نے کہا، "ہم اپنے روزگار کے لیے مویشی پالن پر انحصار کرتے ہیں اور اس واقعے کے نتیجے میں ہمیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔”

چوپان نے حکومت اور متعلقہ محکموں سے اپیل کی کہ مویشیوں کے نقصان کے ازالے کے لیے فوری امداد اور مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے۔

دریں اثنا، مقامی لوگوں نے بھی محکمہ جنگلی حیات سے مطالبہ کیا کہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جائے اور علاقے میں اس نوعیت کے مزید حملوں کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

—(کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img