جمعہ, جون 5, 2026
26.1 C
Srinagar

عالمی یومِ ماحولیات: ڈی جی پی جموں و کشمیر نے اننت ناگ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا

دیودار کا پودا لگا کر ماحولیاتی تحفظ کے لیے اجتماعی ذمہ داری پر زور

سری نگر،: ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں و کشمیر، نالین پربھات نے جمعہ کے روز عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا، جس کے ذریعے پولیس محکمہ نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

مہم کا افتتاح دیودار (Cedrus deodara) کا پودا لگا کر کیا گیا، جو فطرت کے تحفظ اور پورے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں سبزہ بڑھانے کی اہمیت کی علامت ہے۔

کشمیر زون پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:”آج عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر ڈی جی پی جموں وکشمیر نالین پربھات  نے اننت ناگ میں دیودار (Cedrus deodara) کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کی حمایت، سبزہ میں اضافہ اور ملازمین و عوام میں ماحولیاتی شعور کو فروغ دینا ہے۔”

Popular Categories

spot_imgspot_img