بدھ, نومبر 11, 2026
16.1 C
Srinagar

ہندی سنیما کے سنہرے دور کے بہترین مزاحیہ اداکاروں میں سے ایک جانی واکر

ممبئی: ہندوستانی فلمی دنیا میں بہت سے مزاحیہ اداکار آئے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، لیکن کچھ فنکار ایسے ہوتے ہیں جن کی اداکاری، انداز اور مخصوص مکالمے ہمیشہ کے لیے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لیتے ہیں۔ ایسے ہی عظیم فنکاروں میں جانی واکر کا نام خاص اہمیت رکھتا ہے۔ وہ ہندی سنیما کے ان مشہور مزاحیہ اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی منفرد اداکاری، چہرے کے تاثرات، مخصوص آواز اور بے مثال مزاحیہ انداز سے کئی دہائیوں تک ناظرین کو محظوظ کیا۔

بالی ووڈ میں اپنی زبردست مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں گدگدی پیدا کرنے والے، ہنسی کے شہنشاہ جانی واکر کو بطور اداکار اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے بس کنڈکٹر کی نوکری بھی کر نی پڑی تھی۔

Johnny Walker | Early Career, Notable Films, Awards, & Facts | Britannica

جانی واکر کی پیدائش مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں 11نومبر1920کو ایک متوسط مسلم خاندان میں ہوئی تھی۔ ان کا حقیقی نام بد ر الدین جمال الدین قاضی عرف جانی تھا۔ انہیں بچپن سے ہی اداکار بننے کا شوق تھا ۔ 1942میں ان کا خاندان ممبئی آ گیا ۔ یہاں ان کے والد کے ایک دوست پولس انسپکٹر تھے جن کی سفارش پر انہیں بس کنڈکٹر کی نوکری مل گئی۔

Johnny Walker: A Comedian for Whom Laughter Was Serious Business

یہ نوکری پاکروہ کافی خوش ہوگئے کیوں کہ انہیں مفت میں ہی پوری ممبئی گھومنے کا موقع مل گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں ممبئی کے فلم اسٹوڈیو میں بھی جانے کا موقع مل جایا کرتا تھا۔ان کا بس کنڈکٹری کرنے کا انداز بھی کافی دلچسپ تھا۔ وہ اپنے خاص انداز میں آ واز لگاتے ”ماہم والے پسنجر اتر نے کو ریڈی ہوجاؤ لیڈیز لوگ پہلے”۔اسی دوران ان کی ملاقات فلمی دنیا کے مشہور ویلین این اے انصاری اور کے آ صف کے سکریٹری رفیق سے ہوئی۔

تقریباً 7۔8 مہینے کی جدوجہد کے بعد جانی واکر کو فلم ” آ خری پیمانے” میں ایک چھوٹا سا رول ملا۔ اس فلم میں انہیں 80روپئے اجرت ملی جبکہ بطور بس کنڈکٹر انہیں پورے مہینے کے لئے صرف 26روپئے ہی ملا کرتے تھے۔.

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img