سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ آج دوپہر تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا، جب کولگام میں ناکے پر تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اننت ناگ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔سی آر پی ایف نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں اس کے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق 46بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ نو پورہ اکھران کولگام میں پیش آیا ۔زخمی اہلکاروں کی شناکت سومویر ،شانتو اور راکیش داس کے بطور ہوئی ہے ۔




