منگل, مارچ ۱۰, ۲۰۲۶
13.6 C
Srinagar

جو بھی امریکی یا اسرائیل سفیر کو مُلک بدر کرے گا اُسے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہوگی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب ایک حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آبنائے ہرمز سے گُزرنے کی اجازت صرف اُس ملک کو دی جائے گی کہ جو اپنے مُلک سے امریکہ اور اسرائیل کے سفیر کو مُلک بدر کرے گا۔‘

ایران کی سرکاری خبر رسان ادارے ’اسنا‘ کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کو شئیر کیا گیا ہے جس میں ’ایرانِ پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ کوئی بھی عرب یا یورپی ملک جو اپنے ملک سے اسرائیل اور امریکہ کے سفیروں کو نکال دے گا، انھیں کل سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے مکمل اختیار اور آزادی حاصل ہوگی۔‘

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں خلل ڈالنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر ایران نے ایسا کوئی اقدام کیا جس سے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل رک جائے، تو اسے انتہائی شدید کارروائی کا سامنا کرنا پڑا گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکہ کی آبنائے ہرمز کو بند کرنے پر ایران کے ساتھ پہلے سے جاری کارروائی میں 20 گنا زیادہ سختی سے نمٹا جائے گا۔‘

واضح رہے کہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل اس آبنائے سے ہوتی ہے اور جنگ کی وجہ سے سمندری
آمدورفت میں شدید کمی آئی ہے جس کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہم کریں گے: ایرانی پاسدارنِ انقلاب

Getty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ایرانی پاسدارنِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہم کریں گے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایران میں جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ’اگر امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو تہران خطے سے ’ایک لیٹر تیل‘ بھی برآمد ہونے نہیں دے گا۔‘

آبنائے ہرمز کے حوالے سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ آبی گزرگاہ عالمی توانائی کی منڈی کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ دنیا میں تقریباً پانچ حصے خام تیل اسی تنگ سمندری راستے سے گزرتا ہے۔

Getty Images

Popular Categories

spot_imgspot_img