منگل, مارچ ۱۰, ۲۰۲۶
14.4 C
Srinagar

وزیر اعظم کی عمر عبداللہ کو 56 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد

سری نگر:وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو 56 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی طویل عمر اور اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دو بار جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ رہنے والے عمر عبداللہ 56 سال کے ہو گئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں’۔انہوں نے پوسٹ میں عمر عبداللہ کی طویل عمر اور بہترین صحت کے لئے دعا کی۔
قابل ذکر ہے کہ عمر عبداللہ اکتوبر 2024 سے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ اس سے قبل 2009 سے 2015 تک اس عہدے پر فائز رہے ہیں۔

عمر عبداللہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر ہیں اور رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img