جمعرات, جنوری ۱۵, ۲۰۲۶
7.7 C
Srinagar

سیکورٹی فورسز گلمرگ میں آفات سے نمٹنے کی مشترکہ مشق کر رہے ہیں

سری نگر،: بارہمولہ پولیس شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں آج معمول کی سیکورٹی تیاری اور عوامی تحفظ کے اقدامات کے تحت آفات سے نمٹنے اور سیکورٹی رد عمل کی ایک مشترکہ مشق کا انعقاد کر رہی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ مشق مکمل طور پر احتیاطی نوعیت کی ہے جس کا مقصد تیاری کی سطح، رد عمل کے طریقہ کار اور شریک فورسز کے مابین باہمی ہم آہنگی کا جائزہ لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشق کے دوران سیکورٹی اہلکار علاقے میں گشت، معمول کی چیکنگ اور عوامی معاونت کی سرگرمیاں انجام دیں گے۔

پولیس نے عوام سے گذارش کی ہے کہ وہ کسی قسم کی گھبراہٹ شکار نہ ہوں،تمام ضروری خدمات،سیاحتی سرگرمیاں اور روز مرہ زندگی معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

انہوں نے شہریوں اور سیاحوں سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس مشق میں پولیس، فوج، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے اہلکار شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بارہمولہ پولیس ہر وقت امن و امان، سیکورٹی اور عوامی اعتماد کو بر قرار رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img