بدھ, جنوری ۱۴, ۲۰۲۶
9.4 C
Srinagar

مسلح افواج کے سابق جوانوں کا دن: منوج سنہا، عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کی مبارکباد

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے بدھ کے روز مسلح افواج کے سابق جوانوں کے دن پر سابق فوجی جوانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن پر، میں مسلح افواج کے بہادر مرد اور خواتین کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔’

انہوں نے کہا: ‘میں ویر ناریوں اور سابق فوجیوں کے اہل خانہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں’۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے ویٹرنز ڈے پر مسلح افواج کے بہادر سابق فوجیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے ان کی بے لوث خدمات، عظیم قربانیوں اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا’۔

فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما اور تمام رینکوں نے مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن پر سابق فوجیوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا’۔
قابل ذکر ہے کہ ملک 14 جنوری 2026 کو مسلح افواج کے سابق فوجیوں کا 10 واں دن منایا جا رہا ہے جس میں ملک کی خدمت

کرنے والے سابق فوجیوں کی بہادری ، قربانیوں اور بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کی جا رہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img
گزشتہ مضمون