منگل, جنوری ۱۳, ۲۰۲۶
8.2 C
Srinagar

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کے لئے وسیع پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں: اکشے لبرو

سری نگر: ضلع مجسٹریٹ سری نگر اکشے لبرو کا کہنا ہے کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے شاندار انعقاد کو یقینی بنانے کے لئےوسیع پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ امسال بھی حسب معمول وادی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کو عظیم الشان طریقے سے منایا جائے گا۔
ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں لال چوک میں واقع بلیدان استمبھ کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا: ‘آج ہم یہاں اس لئے آئے ہیں کیونکہ یوم جمہوریہ کے سلسلے میں یہاں بھی ایک اہم پروگرام ہوتا ہے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے، جو اس سلسلے میں یہاں تیاریاں کی جانی ہیں ان کو کیا جائے گا’۔ان کا کہنا تھا: ‘یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کے لئے کشمیر بھر میں اور خاص طور پر سری نگر میں جہاں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوتی ہے، تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ امسال بھی حسب معمول وادی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کو عظیم الشان طریقے سے منایا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں مسٹر لبرو نے کہا کہ امسال بھی لوگوں کو ان تقریبات میں حصہ لینے کے لئے کسی اجازت نامے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی تاہم اس ضمن میں تفصیلی گائید لائنز جلد شیئر کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ جوش و خروش سے ان تقریبات میں حصہ لیتے ہیں جس کے لئے تمام انتطامات کئے جائیں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img