بدھ, مارچ ۱۱, ۲۰۲۶
12 C
Srinagar

کویت میں امریکی سفارتخانہ تاحکم ثانی بند: امریکہ کے پاس اتنے ہتھیار ہیں جو ’ہمیشہ‘ جاری رہنے والی جنگ کے لیے بھی کافی ہیں، ٹرمپ

کویت میں امریکی سفارتخانہ تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ایکس پر اپنی پوسٹ میں امریکی سفارتخانے نے لکھا کہ وہ تمام اپائنٹمنٹس کو منسوخ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سوموار کے روز امریکی محکمہ خارجہ نے مشرق وسطیٰ کے بہت سے ملکوں میں امریکیوں پر زور دیا تھا کہ ’سنگین خطرات‘ کی وجہ سے وہ وہاں سے نکل جائیں۔

ایران جنگ کا چوتھا روز: اب تک ہم کیا جانتے ہیں؟

ایران

،تصویر کا ذریعہEPA

  • اسرائیل نے تہران اور بیروت میں آج ’فوجی اہداف‘ پر ’فضائی حملوں‘ کی ایک تازہ لہر شروع کر دی ہے۔
  • سعودی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے کو دو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
  • ایران کے سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بحرین میں ایک حملے میں امریکی فضائی اڈہ تباہ کر دیا گیا ہے۔
  • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گذشتہ روز کہا ہے کہ ایران پر ’شدید ترین حملے ہونا ابھی آنا باقی ہیں۔‘
  • ایک ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا ہے ’جو جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا، ایران اسے آگ لگا دے گا۔‘
  • مشرق وسطیٰ میں جاری اس کشیدگی کی وجہ سے تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

    تہران سے زوردار دھماکوں کی آوازیں، بیروت میں دھوئیں کے بادل

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

    دوسری جانب بی بی سی کو لبنان سے تصاویر موصول ہوئی ہیں، جس میں دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات سے دھوئیں کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ہی اسرائیلی فوج نے بیروت اور تہران میں دوبارہ فضائی حملے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    حزب اللہ کا تین اسرائیلی فوجی اڈوں پر حملے کا دعویٰ

    ایران کی حمایت یافتہ عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے اسرائیل کے تین فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔

    ٹیلی گرام پر تین مختلف پوسٹس میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے گولان کی پہاڑیوں میں موجود نافہ اڈے جبکہ شمالی اسرائیل میں میرون اور رمات ڈیوڈ فضائی اڈے کو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے اس دعوے پر ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img