سری نگر، : موجودہ حالات کے پیش نظر پلوامہ پولیس نے لوگوں کو پر سکون رہنے، ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور امن عامہ بر قرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسی سرگرمی میں حصہ لینے یا اس کی حوصلہ افزائی کرنے سے گریز کریں جو قانون و نظم میں خلل ڈالنے یا ضلع کے کسی بھی حصے میں کشیدگی پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہو۔
انہوں نے کہا کہ عوامی سکون میں خلل ڈالنے، سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے یا بد امنی پھیلانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال میں انتہائی احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور غیر مصدقہ، حساس یا اشتعال انگیز مواد کی اشاعت ترسیل یا تشہیر قانونی نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ پولیس لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے اپنے عزم پر قائم ہے۔





