سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیری میں تعینات ایک فوجی جوان کی پھسل کر گرجانے سے موت واقع ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ بارہمولہ کے فتح گڑھ شیری میں تعینات فوج کی 46 راشٹریہ رائفلز (آر آر) سے وابستہ ایک جوان پھسل کر گرجانے کے بعد بے ہوش ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ فوجی جوان کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) بارہمولہ پہنچایا گیا جہاں موجود ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید طبی و قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
جوان کا تعلق ہریانہ سے بتایا جا رہا ہے۔





