جموں: جموں و کشمیر پولیس کی ایک ٹیم نے سپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) اہلکاروں کے ساتھ جمعہ کی صبح یہاں بٹھنڈی جنگلاتی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس، ایس او جی اور پولیس پوسٹ بٹھنڈی کے اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعہ کی صبح قریب ساڑھے 8 بجے بٹھنڈی – پنج پیر جنگلاتی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کی قیادت ایس پی (سائوتھ) جموں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے اور اس ضمن میں مزید تفصیلات، اگر ہوں گی، فراہم کی جائیں گی۔
ادھر یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر سیکورٹی فورسز نے جموں شہر اور ملحقہ علاقوں میں اہم مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جموں – سری نگر قومی شاہراہ پر بھی سیکورٹی کا بند وبست سخت کر دیا گیا ہے جہاں جوانوں کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جو مشکوک نظر آنے والی گاڑیوں اور افراد کی تلاشی کر رہے ہیں۔





