ادارہ ایشین میل کے دیرینہ رکن شارق مقبول کو والدہ کے انتقال کا صدمہ
ادارہ ایشین میل کے دیرینہ رکن شارق مقبول ساکنہ فیروز پورہ، بارہمولہ کی والدہ ماجدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں، جس سے لواحقین، عزیز و اقارب اور صحافتی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مرحومہ کی آخری رسومات ان کے آبائی علاقے میں انجام دی جائیں گی۔ نمازِ جنازہ آج سہ پہر ساڑھے تین بجے ادا کی جائے گی، جس کے بعد میت کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
اس المناک سانحہ پر ایشین میل کے مدیرِ اعلیٰ رشید راہل، معاون مدیر شوکت ساحل، منیجنگ ایڈیٹر محبوب جیلانی، سینئر نامہ نگار فردوس وانی، سینئر رکن محمد اشرف سمیت ادارے کے تمام اراکین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان بالخصوص شارق مقبول کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔





