سری نگر: کشمیر یونیورسٹی نے جمعہ کے روز مرکزی اور سٹیلائٹ کیمپسز کے لئے کم وبیش ڈیڑھ ماہ کو محیط سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
حکام کے مطابق یہ چھٹیاں 10 جنوری 2026 سے شروع ہو کر 22 فروری 2026 کو اختتام پذیر ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران انتظامی امور حسب معمول جاری رہیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ امتحانات اور پہلے سے ہی طے شدہ سرگرمیاں بھی حسب معمول جاری رہیں گی۔





