منگل, جنوری ۶, ۲۰۲۶
3.3 C
Srinagar

کشمیر میں 20 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم بر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران شمالی اور وسطی کشمیر کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف بار کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 10 نومبر تک شبانہ درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیٹی گریڈ کی گراوٹ درج ہوسکتی ہے جس کے بعد اس میں بہتری متوقع ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 5 اور 6 جنوری کو موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران شمالی اور وسطی کشمیر کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف بار کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں 7 سے 15 جنوری تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور 16 سے 18 جنوری تک بھی موسم کی یہی صورتحال رہنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 19 اور 20 جنوری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 20 جنوری تک موسم کی کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ وادی میں 10 نومبر تک شبانہ درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیٹی گریڈ کی گراوٹ درج ہوسکتی ہے جس کے بعد اس میں بہتری متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں صوبے کے میدانی علاقوں میں اگلے دو دنوں کے دوران درمیانی درجے کی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔
دریں اثنا وادی میں پیر کو موسم جزوی طور پر ابر آلود مگر خشک رہا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img