منگل, جنوری ۶, ۲۰۲۶
3.3 C
Srinagar

بھاری برف باری کے باعث لیہہ میں پروازیں عارضی طور معطل

جموں: مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ضلع لیہہ میں بھاری برف باری کے نتیجے میں ائیر لائنز نے اپنے تمام فلائٹ آپریشنزعارضی طور پر معطل کر دئے ہیں۔

انڈیگو ائیر لائنز کی طرف سے جاری ایک ٹراول ایڈوائزری میں کہا گیا: ‘لیہہ میں برف باری کی وجہ سے پروازوں کی آمد و رفت (ٹیک آف اور لینڈنگ) دونوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز کے اندر اور زمین پر انتظار کا دورانیہ بڑھ گیا ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘روانگی کی اجازت ملتے ہی پرواز کے لئے تیار رہنے کے مقصد سے ہماری ٹیم پیشگی طور پر بورڈنگ کی کارروائیاں مکمل کرسکتی ہے’۔

ایڈوائزری میں کہا گیا: ‘ہم موسمی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور حالات بہتر ہوتے ہی مسافروں کو منزل کی طرف روانہ کیا جائے گا’۔

ایڈوائزری میں مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر جانے سے قبل تازہ ترین پرواز کا اسٹیٹس معلوم کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لیہہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطے میں برف باری ہوئی ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img