منگل, جنوری ۶, ۲۰۲۶
1.6 C
Srinagar

جموں میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد اور ایک تیز دھار والا ہتیھار بر آمد: پولیس

جموں،:منشیات اسمگلنگ اور جرائم کے خلاف مہم کو تواتر کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد اور ایک تیز دھار والا ہتھیار بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن ستواری کی ایک ٹیم نے معمول کی گشت کے دوران ایم بی ایس کالج کے نزدیک دیشمش نگر پارک میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد اور ایک تیز دھار والا ہتھیار بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ مواد میں الپرازو لام آئی پی 0.5 ملی گرام کی 975 گولیاں، ڈائیسائکلومین، ٹراماڈول ایچ سی ایل اور ایسیٹامینوفین کے 264 کیپسول، ایک تیز دھار والا ہتھار اور 2 ہزار 6 سو 30 روپیے نقدی شامل ہیں۔
ملزم کی شناخت سنجے مشرا ولد راجو مشرا ساکن مکان نمبر 404 جواہر نگر، نروال پین جموں کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ستواری میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات اور آرمز ایکٹ 4/25کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 6/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں پولیس منشیات کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img