جموں،: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے 1,13,767 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔
اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مالی سال 2026-27 کے لیے خالص بجٹ تخمینہ 1,13,767 کروڑ روپے ہے، جس میں ویز اینڈ مینز ایڈوانس اور اوور ڈرافٹ کی رقم شامل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا،“مالی سال 2026-27 کے لیے کل خالص بجٹ تخمینہ 1,13,767 کروڑ روپے ہے، جس میں ویز اینڈ مینز ایڈوانس اور اوور ڈرافٹ کی دفعات شامل نہیں ہیں۔”
بجٹ کے مطابق، 80,640 کروڑ روپے غیر ترقیاتی (ریونیو) اخراجات جبکہ 33,127 کروڑ روپے ترقیاتی (کیپیٹل) اخراجات کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ تخمینوں کے تحت متوقع آمدنی کی وصولی 90,018 کروڑ روپے جبکہ متوقع ترقیاتی وصولیاں 23,749 کروڑ روپے ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی وسائل سے حاصل ہونے والی ٹیکس اور نان ٹیکس آمدنی کا تخمینہ 31,800 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق، اس کے علاوہ مرکز کی جانب سے 42,752 کروڑ روپے بطور مرکزی امداد جبکہ 13,400 کروڑ روپے مرکزی سپانسرڈ اسکیموں (CSS) کے تحت جموں و کشمیر کو فراہم کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ کا اے اے وائی کنبوں کو سالانہ 6 مفت گیس سلنڈر فراہم کرنے کا اعلان
جموں، 6 فروری (کے این او): وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ ان کی حکومت جموں و کشمیر میں انتیودیہ انا یوجنا (AAY) کے تحت آنے والے تمام کنبوں کو سالانہ چھ مفت ایل پی جی گیس سلنڈر فراہم کرے گی۔
اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے، خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ اسکیم معاشرے کے انتہائی غریب طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہے، تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہر اے اے وائی کنبہ سالانہ بنیادوں پر چھ مفت گیس سلنڈر حاصل کر سکے۔
(کے این او)





