سری نگر،:خراب موسم اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر بدھ کی صبح سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چار پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ائیر پورٹ حکام کے مطابق انڈیگو کی پرواز 1664 -6 ای جو صبح 9 بجے امرتسر کے لیے روانہ ہونے والی تھی، ہوائی اڈے پر خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ اسی طرح اسپائس جیٹ کی دو پروازیں ایس جی-180 اور ایس جی – 160 جو دونوں دہلی کے لیے بالترتیب 1.30 بجے اور 5.45 بجے روانہ ہونے والی تھیں، کو بھی آپریشنل وجوہات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے ایئر لائن کے ساتھ اپنی پرواز کی حیثیت کی دوبارہ تصدیق کر لیں۔
یو این آئی





