پیر, فروری ۹, ۲۰۲۶
9.6 C
Srinagar

منوج سنہا نے جموں وکشمیر پولیس شہداء ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو یہاں جموں وکشمیر پولیس شہداء ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جو 10 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔

انہوں نے کہا: ‘ ہم منشیات سے پاک جموں و کشمیر کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور یہ ٹورنامنٹ اس عزم کا اعلان کرتا ہے’۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘مجھے جے اینڈ کے پولیس شہداء ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہوئی، جو 10 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا’پوسٹ میں کہا گیا: ‘منوج سنہا نےجموں و کشمیر پولیس کے غیر متزلزل عزم اور قوم کے نام پیغام پر بات کی اور کہا کہ مشکلات ہمارے جذبے کو توڑ نہیں سکتے’۔

انہوں نے کہا: ‘ہم آگے بڑھتے ہوئے نئے سنگ میل کو حاصل کرکے ہر رکاوٹ کودور کریں گے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ ہم منشیات سے پاک جموں و کشمیر کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور یہ ٹورنامنٹ اس عزم کا اعلان کرتا ہے۔ ہم اپنے نوجوانوں کے ہاتھ پکڑنے، ان کے لیے روشن مواقع پیدا کرنے، اور ایک ایسا معاشرہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں جہاں ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم ملے، نوجوانوں کو سمت ملے، اور خوابوں کو وسائل حاصل ہوں’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img