پیر, فروری ۹, ۲۰۲۶
9.6 C
Srinagar

راہل گاندھی کو اپنی بات رکھنے کی مانگ پر ہنگامہ، لوک سبھا کی کارروائی دو بجے تک ملتوی

نئی دہلی،: لوک سبھا میں پیر کو اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کو اپنی بات رکھنے کی مانگ کے سبب اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
ایک بار ملتوی ہونے کے بعد بارہ بجے کارروائی شروع ہوتے ہی پریزائیڈنگ افسر کرشنا پرساد تینیٹی نے ضروری کاغذات ایوان میں پیش کرائے۔ اس کے بعد انہوں نے عام بجٹ پر بحث شروع کرنے کے لیے کانگریس کے ششی تھرور کا نام پکارا۔ اسی دوران کانگریس کے کئی اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر وقفہ صفر کے ساتھ راہل گاندھی کو بولنے کا موقع دینے کی مانگ کرنے لگے۔ پریزائیڈنگ افسر نے بار بار کہا کہ یہ وقت بجٹ پر بحث کے لیے مقرر ہے اور اپوزیشن کے لیڈر بجٹ پر اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔ اس پر کانگریس سمیت اپوزیشن کے اراکین راہل گاندھی کو بولنے کا موقع دینے کی مانگ کرنے لگے۔ اپوزیشن کے اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر شور شرابہ کرنے لگے جس کے باعث کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
اس سے پہلے کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم برلا نے ایوان کو بتایا کہ چھ فروری کو انڈر-19 ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا ہے، اس کے لیے وہ ایوان کی طرف سے مبارکباد دیتے ہیں۔ نوجوان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دینے کے بعد مسٹر برلا نے سوال جواب کا سلسلہ شروع کیا تو اپوزیشن کے اراکین اپنی مانگوں کو لے کر نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور زور زور سے بولنے لگے۔ اسپیکر نے اسی دوران سوال جواب کی کارروائی آگے بڑھائی لیکن اپوزیشن کی طرف سے تیز ہنگامہ شروع ہو گیا۔
مسٹر برلا نے ہنگامہ کر رہے اراکین سے کہا کہ سوال جواب کے بعد سب کو بولنے کا موقع دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سب کو بولنے کا موقع دیتے ہیں، اس لیے ایوان کو متاثر نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پر بحث ہوگی تو سبھی جماعتوں کو اپنی بات رکھنے کا موقع ملے گا، اس لیے سوال جواب چلنے دیں۔ یہ اراکین کا وقت ہوتا ہے اور سب کو موقع ملنا چاہیے، اس لیے وہ سبھی سے ایوان کو متاثر نہ کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ایوان میں بامعنی بحث کے لیے تعاون کریں۔
انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ اراکین باقاعدہ کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ اسی دوران اراکین نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آ گئے اور شور شرابہ کرنے لگے۔ ہنگامہ بڑھنے لگا تو مسٹر برلا نے کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img