جموں: منشیات اسمگلنگ کے خلاف مسلسل اور مربوط کاررائیوں کو جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نےاین ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایک معاملے کی تفتیش کے دوران ایک خاتون کنگ پن کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن اودھم پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21/22 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 386/2025 کی تفتیش کے دوران فالو اپ کارروائی عمل میں اس کیس میں ملوث ایک خاتون کنگ پن کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قبل ازیں 7 نومبر 2025 کو پولیس اسٹیشن اودھم پور کی ایک پولیس ٹیم نے ایک منشیات فروش آدتیہ گپتا ولد نونیت گپتا ساکن آدرش کالونی اودھم پور کو سبھاش اسٹیڈیم اودھم پور کے قریب گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے ہیروئن بر آمد کی گئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات کے دوران منشیات کی سپلائی چین میں ایک اور ملزم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ حاصل شدہ سراغوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن اودھم پور کی ایک ٹیم نے گپتا دیوی زوجہ رام آسرے ساکن اسٹریٹ نمبر1، بھگت پور، پھگواڑہ پنجاب حال راجیور نگر نروال جموں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے نیٹ ورک میں مزید فارورڈ اور نیک ورڈ لنکیجز کی شناخت کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔




