سری نگر،:جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ آج سیاحتی مقام گلمرگ میں کئی اہم منصوبوں کو عوام کے نام وقف کریں گے۔
ان منصوبوں سے اس سیاحتی مقام کی کشش میں اضافہ ہوگا اور خطے میں سیاحت کا بنیادی ڈھانچہ مزید مضبوط بن جائے گا۔
یہ جانکاری ہفتے کو وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ آج گلمرگ میں کئی کلیدی پروجیکٹوں کو عوام کے نام وقف کریں گے جن سے اس سیاحتی مقام کی کشش میں اضافہ ہوگا اور خطے میں سیاحت کا بنیادی ڈھانچہ مزید مضبوط بن جائے گا’۔




