ممبئی،: روپے میں مسلسل کمزوری کی وجہ سے جمعرات کو ابتدائی تجارت میں گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کا جذبہ کمزور رہا اور سبز نشان میں کھلنے کے بعد اہم انڈیکس لڑھک گئے۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 65.48 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 84,491.27 پر کھلا، لیکن فوراً ہی سرخ نشان میں چلا گیا۔ خبر کو لکھنے کے وقت یہ 203.54 پوائنٹس (0.24 فیصد) گر کر 84,187.73 پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 13.40 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25,771.40 پر کھلا، تادم تحریر یہ 52.05 پوائنٹس یعنی 0.20 فیصد گر کر 25705.95 پر تھا۔
تیل اور گیس، کنزیومر ڈیوربل، کیمیکلز اور ایف ایم سی جی گروپس میں فروخت کا زور ہے، جبکہ میٹل اور آٹو گوپس کی کمپنیوں میں سرمایہ کار خریدار بنے ہوئے ہیں۔
سینسیکس کمپنیوں میں، ریلائنس انڈسٹریز، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایئرٹیل، ٹائٹن اور ٹی سی ایس کے حصص نیچے چل رہے ہیں جبکہ ایٹرنل، ٹاٹا اسٹیل اور ماروتی سوزوکی میں تیری ہے۔





