انہوں نے کہا کہ گرچہ یونین ٹریٹری میں سرکار کو اختیارات کم ہیں لیکن بجٹ کی تقسیم سرکار کے ہاتھوں میں ہے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘یہ لوگوں کی حکومت ہے، ٹھیک ہے کہ یونین ٹریٹری میں سرکار کو اختیارات کم ہوتے ہیں لیکن بجٹ کی تقسیم حکومت کے ہاتھوں میں ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘گذشتہ بجٹ میں گرچہ ایسا نہیں ہوا لیکن ہمیں امید ہے کہ اس بجٹ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی خواہشات کا خیال رکھا جائے گا اور بے روزگاری، انڈسٹریل پالیسی، ہارٹیکلچر پالیسی کے مسائل کو ترجیح دی جائے گی’۔
وحید پرہ نے کہا کہ عارضی ملازموں، جو حکومت کی تمام اہم سروسز چلاتے ہیں، کے نوکریوں کی مستقلی اس بجٹ میں اہم ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس پر غور کرے گی۔

نوجوانوں، نوکریوں اور عارضی ملازموں کو بجٹ میں ترجیح ہونی چاہیے: وحید پرہ
جموں،:پی ڈی پی لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی طرف سے کل پیش کی جانے والی بجٹ میں نوجوانوں، نوکریوں اور عارضی ملازمین کی مستقلی کو ترجیح ہونی چاہئے۔




