منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
3 C
Srinagar

ایم بی بی ایس داخلے کے لئے جعلی سرٹیفکیٹ کیس میں 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج: سی بی کے

سری نگر: کرائم برانچ کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) صورہ سری نگر میں جعلی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر ایم بی بی ایس کورس-2023 میں داخلہ حاصل کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا ہے۔


ونگ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ مقدمہ ایک معتبر ذریعہ سے موصول ہونے والی اطلاع پر مبنی ہے، جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اجس، بانڈی پورہ کے ایک رہائشی نے جسمانی یا ذہنی طور پر معذور نہ ہونے کے باوجود جعلی پی ڈبلیو اے اور ای ڈبلیو ایس سرٹیفکیٹ بنا کر ایم بی بی ایس پروگرام میں داخلہ حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے پر اس معاملے کی ابتدائی جانچ شروع کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ تصدیق کے دوران، یہ بات سامنے آئی کہ ملزم فائدہ اٹھانے والے نے اشم، سمبل، بانڈی پورہ کے ایک اور فرد کے ساتھ مبینہ طور پر ملی بھگت کرکے ایک جعلی پی ڈبلیو ڈی سرٹیفکیٹ حاصل کی اور اسی جعلی دستاویز کی بنیاد پر مبینہ طور پر ایس کے آئی ایم ایس صورہ میں ایم بی بی ایس کورس میں داخلہ حاصل کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے کئے گئے افعال بادی النظر میں تعزیرات ہند کی دفعات 420،468، 471 اور 120 – بی کے تحت قابل دست اندازی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اقتصادی جرائم ونگ سری نگر میں با ضابطہ مقدمہ درج کیا گیا اور اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img