ہفتہ, فروری ۱۴, ۲۰۲۶
7.2 C
Srinagar

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہ سکتی ہے اور اس دوران ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ نے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں اور شاہراہوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کے لئے متعلقہ ٹریفک یونٹوں کی طرف رجوع کریں اور انتظامیہ کی ایڈوائزری پر عمل کریں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 2 فروری کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارش ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 فروری کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی برف باری یا بارش ہونے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 4 سے 6 فروری کی شام تک موسم جزوی ابر آلود مگر عام طور پر خشک رہ سکتا ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ 7 فروری کو موسم ایک بار پھر عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارش ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو موسم عام طور پر خشک رہ سکتا ہے جبکہ 9 سے 10 فروری تک کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 11 اور 12 فروری کو موسم ایک بار پھر موسم خشک رہ سکتا ہے۔

محکمے نے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں اور شاہراہوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کے لئے متعلقہ ٹریفک یونٹوں کی طرف رجوع کریں اور انتظامیہ کی ایڈوائزری پر عمل کریں۔ پہاڑی علاقوں کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں، جہاں برفانی تودے رہنے کے خطرات رہتے ہیں۔
یو این آئی۔ ایم افضل

Popular Categories

spot_imgspot_img