جمعرات, دسمبر ۴, ۲۰۲۵
13.1 C
Srinagar

اننت ناگ میں امیگریشن اینڈ فارنرز ایکٹ 2025 کی خلاف ورزی پر ہوٹل کے خلاف ایف آئی آر درج :پولیس

سری نگر،:  اننت ناگ پولیس نے پہلگام علاقے میں ایک ہوٹل کے خلاف امیگریشن اینڈ فارنرز ایکٹ 2025 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو غیر ملکی شہریوں کے قیام کی اطلاع دینے میں مبینہ طور پر ناکامی پر مقدمہ درج کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ رافٹنگ پوائنٹ علاقے میں ہوٹلوں اور مہمانوں کی رہائش کے معمول کے معائنے کے دوران پولیس اسٹیشن پہلگام کی ایک پولیس پارٹی نے قانونی اور حفاظتی ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ معائنہ کے دوران پتہ چلا کہ ہوٹل گولڈن ہیریٹیج، رافٹنگ پوائنٹ، ینر میں تھائی لینڈ کے دو غیر ملکی شہری قیام پذیر ہیں۔

ان کا کہنا ہے: ‘ہوٹل انتظامیہ نے جان بوجھ کر ان کے قیام کو چھپایا اور لازمی فارم سی آن لائن جمع کرانے میں ناکام رہے، جو غیر ملکی شہریوں کی آمد اور رجسٹریشن کے لیے ضروری ہے’۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ ایکٹ امیگریشن اینڈ فارنرز ایکٹ، 2025 کی دفعات کی واضح خلاف ورزی ہے، جو ہوٹل اور رہائش کے اداروں کی طرف سے غیر ملکی مہمانوں کی رپورٹنگ کو لازمی قرار دیتا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوتاہیاں عوامی تحفظ اور سلامتی کے لیے ایک سنگین تشویش کا باعث ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پہلگام میں امیگریشن اینڈ فارنرز ایکٹ 2025 کی دفعہ 8 اور 23 (بی) کے تحت ہوٹل انتظامیہ کے خلاف ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر79/2025 درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img