منگل, نومبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، چرس بر آمد:پولیس

جموں، : منشیات اسمگلنگ کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن اودھم پور کی ایک ٹیم نے جاکھانی علاقے میں معمول کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر جے کے21ایف – 1953 کو روکا جو سری نگر سے جموں کی طرف آرہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے دوران گاڑی سوار نے اپنی شناخت منوہر لال ولد لاجو رام ساکن کندھیل کے طور پر کی۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 422.90 گرام چرس بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 397/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس گرفتاری کے ساتھ اودھم پور میں سال رواں کے دوران گرفتارشدہ منشیات فروشوں کی تعداد 167 تک پہنچ گئی۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img