ہفتہ, نومبر ۱۵, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

کویندر گپتا کا نوگام پولیس اسٹیشن حادثاتی دھماکے پر اظہار دکھ

سری نگر: مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے حادثاتی دھماکے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غمزدہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔واضح رہے کہ نوگام پولیس اسٹیشن میں گذشتہ شب ایک حادثاتی دھماکہ ہوا جس میں 9 افراد کی موت جبکہ 32 دیگر زخمی ہوگئے جن میں بیشتر پولیس اہلکار شامل ہیں۔
کویندر گپتا نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے المناک دھماکے سے گہرا دکھ ہوا’۔
انہوں نے کہا: ‘ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو

ہوں”۔

Popular Categories

spot_imgspot_img